لیوین، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سوربھ ورما کو یہاں بیلجیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں فرانس کے لوکاس کوروی کے خلاف براہ راست کھیل میں شکست کے ساتھ رنر اپ بن کر اکتفا کرنا پڑا۔غیر ترجیحی سوربھ کو کل رات ہونے والے میچ میں فرانس کے اپنے پانچویں ترجیحی مخالف کے خلاف 43منٹ میں 19-21،19-21سے شکست جھیلنی پڑی۔سوربھ پہلے گیم میں 11-4سے آگے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کھیل گنوا دیا۔کوروی نے 17-17کے اسکور پر برابری کی اور پھر پہلا گیم جیت لیا ۔دوسرے گیم میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔دونوں کھلاڑی 9-9سے برابر تھے، کوروی نے حالانکہ اس کے بعد سبقت بنالی اور پھر اسے قائم رکھتے ہوئے کھیل اور میچ جیت لیا۔مرد ڈبلز میں ایم آر ارجن اور رام چندرن شلوک کی ہندوستانی جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔